پاکستان کرکٹ ٹیم ایک اور مشکل میں پھنس گئی، جرمانہ عائد

پاکستان کرکٹ ٹیم ایک اور مشکل میں پھنس گئی، جرمانہ عائد

0

پاکستان کرکٹ ٹیم پر سری لنکا کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں سست اوور ریٹ کی پاداش میں میچ فیس کا بیس فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔ آئی سی سی پینل آف میچ ریفریز کے رکن علی نقوی نے یہ جرمانہ ٹیم کے مقررہ وقت میں چار اوورز کم مکمل کرنے پر عائد کیا۔

سپریم کورٹ کے ججوں کے استعفے پر پی ٹی آئی رہنما کا ردعمل

آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.22 کے تحت ہر اوور کی کمی پر میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ مقرر ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے اس جرمانے کو قبول کر لیا ہے، جس کے بعد کسی مزید سماعت کی ضرورت باقی نہیں رہی۔

یاد رہے کہ منگل کو راولپنڈی میں ہونے والے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو چھ رنز سے شکست دی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.