سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو شہری سہولت اور پائیدار ترقی کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے فور منصوبہ عوام سے کیا گیا وعدہ ہے جس کے تحت صاف اور وافر پانی فراہم کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی زیرصدارت پختونخوا کابینہ کا پہلا اجلاس طلب، ایجنڈا جاری
ان کا کہنا تھا کہ عزیز بھٹی پارک سے اردو یونیورسٹی تک پانی کی پائپ لائن بچھانے کا مقصد شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ اس دوران ٹریفک کی مشکلات پیدا ہو رہی ہیں، لیکن یہ وقتی ہیں اور مستقل حل کی طرف پیشرفت کا حصہ ہیں۔
شرجیل میمن نے زور دے کر کہا کہ کے فور، ریڈ لائن اور دیگر ترقیاتی منصوبے محض تعمیراتی سرگرمیاں نہیں بلکہ سندھ حکومت کے وژن کا حصہ ہیں، جن کا مقصد کراچی کو جدید اور بہتر سہولیات سے آراستہ شہر میں تبدیل کرنا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ تمام منصوبوں کی رفتار تیز کی گئی ہے اور جہاں بھی عوامی مشکلات پیدا ہو رہی ہیں، انہیں حل کیا جا رہا ہے۔