اسلام آباد خودکش دھماکا؛ بار ایسوسی ایشنز کی جانب سے ہڑتال جاری

اسلام آباد خودکش دھماکا؛ بار ایسوسی ایشنز کی جانب سے ہڑتال جاری

0

وفاقی دارالحکومت کے ضلع کچہری میں ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد ملک بھر کی بار ایسوسی ایشنز نے آج عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ اور ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ اسلام آباد میں ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس مکمل طور پر بند رہا، جبکہ وکلا، سائلین اور کلرکس کو کچہری نہ آنے کی ہدایت کی گئی۔

اسلام آباد خودکش حملے پر عالمی سطح پر مذمت، اقوام متحدہ، امریکا، چین اور ترکی کا اظہارِ افسوس

اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار نے حملے کے تناظر میں تین روزہ سوگ اور ایک روزہ ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔ راولپنڈی، لاہور اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں وکلا نے احتجاجاً عدالتوں کا بائیکاٹ کیا۔ پنجاب بار کونسل نے اس ہڑتال کو وکلا برادری کے اتحاد، عدلیہ کے احترام اور دہشت گردی کے خلاف عزم کا اظہار قرار دیا۔

دوسری جانب، واقعے کے بعد وفاقی دارالحکومت کے ریڈ زون میں سکیورٹی کے انتظامات میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔ ہائی کورٹ اور اس کے اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، جبکہ غیر متعلقہ افراد کے ہائی کورٹ کے باہر کھڑے ہونے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.