sui northern 1

ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ کریک ڈاؤن؛ 5 کروڑ سے زائد کی منشیات برآمد

ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ کریک ڈاؤن؛ 5 کروڑ سے زائد کی منشیات برآمد

0
Social Wallet protection 2

اینٹی نارکوٹکس فورس کے ملک بھر میں جاری انسداد اسمگلنگ آپریشن کے دوران پانچ کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کی گئی ہیں۔ ترجمان کے مطابق تین مختلف کارروائیوں میں تین ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے کل 249 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط کی گئیں۔

sui northern 2

تاریخ کا سب سے بڑا بٹ کوائن فراڈ کیس؛ ‘دولت کی دیوی’ کو 11 سال قید کی سزا

موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب ہونے والی دو الگ کارروائیوں میں گاڑی سے 29 کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی جبکہ ایک مسافر کے سامان میں چھپائی گئی 8 کلوگرام چرس دریافت ہوئی، جس کے بعد دو ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔ ضلع خیبر میں انٹیلیجنس بیس کارروائی کے دوران گیارہ پولی تھین بیگوں میں چھپائی گئی 211 کلوگرام چرس بھی برآمد کی گئی۔

اینٹی نارکوٹکس فورس کے ترجمان کے مطابق تمام کیسوں کے تحت انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.