قومی اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف شرکت کریں گے، جہاں وہ ستائیسویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ ڈالیں گے۔ ذرائع کے مطابق آج قومی اسمبلی سے اس آئینی ترمیم کی منظوری کا امکان ہے، جس کے بعد وفاقی آئینی عدالت کے قیام کے لیے عملی اقدامات شروع کیے جا سکیں گے۔
اسلام آباد دھماکا: لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل، 7 لاشیں ورثا کے حوالے
اسی سلسلے میں سینیٹ کے اجلاس کا شیڈول بھی تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اب ایوان بالا کا اجلاس تیرہ نومبر کی بجائے بارہ نومبر کو شام پانچ بجے منعقد ہوگا، جس کی باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دی گئی ہے۔ قومی اسمبلی میں ستائیسویں آئینی ترمیم پر گزشتہ روز سے جاری بحث کے بعد آج اس کی منظوری کی توقع ہے۔