کرکٹ کے دو روایتی حریفوں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی جانے والی ایشز سیریز کی 150 ویں سالگرہ کے موقع پر 2027 میں ایک تاریخی میچ کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ خصوصی ٹیسٹ میچ 11 سے 17 مارچ 2027 تک میلبرن کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا۔
کم وقت میں زیادہ کھیرے بیچ سے توڑنے کا ریکارڈ
کرکٹ آسٹریلیا نے اس یادگار موقع کی تیاریاں ابھی سے شروع کر دی ہیں۔ تماشائیوں کی بڑھتی ہوئی مانگ کے پیش نظر پہلی بار ٹکٹوں کی فروخت کے لیے قرعہ اندازی کا نظام متعارف کرایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کپتان گریگ چیپل اور انگلینڈ کے سابق کپتان سر ایان بوتھم نے مشترکہ میڈیا بریفنگ میں میچ کی تفصیلات پیش کیں۔
یہ یاد دلانا مناسب ہوگا کہ تاریخ کا پہلا ٹیسٹ میچ بھی انہی دو ٹیموں کے درمیان 1877 میں میلبرن کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا گیا تھا، جس میں آسٹریلیا نے 45 رنز سے فتح حاصل کی تھی۔ اس تاریخی میچ میں چارلس بینرمین نے ٹیسٹ کرکٹ کی پہلی سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ اگرچہ ایشز کا تصور 1882 میں وجود میں آیا، لیکن اس پہلے میچ نے ہی دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ rivalry کی بنیاد رکھی۔