ٹک ٹاک نے کری ایٹرز کو بااختیار بنانے کے لیے نئے فیچرز متعارف کرا دیے
ٹک ٹاک نے کری ایٹرز کو بااختیار بنانے کے لیے نئے فیچرز متعارف کرا دیے
ٹک ٹاک نے پاکستانی صارفین کے لیے کئی نئے فیچرز متعارف کرائے ہیں جو پلیٹ فارم کو زیادہ محفوظ اور تخلیقی دوستانہ ماحول فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔ ان میں ‘کری ایٹر کیئر موڈ’ ایک اہم اضافہ ہے، جو خودکار طریقے سے توہین آمیز یا ہراساں کرنے والے تبصروں کو فلٹر کرتا ہے، جس سے تخلیق کاروں کو اپنا قیمتی وقت تبصروں کی نگرانی پر ضائع کیے بغیر تخلیقی کام پر توجہ مرکوز کرنے میں مدد ملتی ہے۔
اسلام آباد کچہری خودکش دھماکے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی ، ابتدائی رپورٹ بھی تیار
ایک اور اہم فیچر ‘کنٹنٹ چیک لائٹ’ ہے، جو تخلیق کاروں کو ان کی ویڈیوز پوسٹ کرنے سے پہلے یہ جانچنے کی سہولت دیتا ہے کہ آیا وہ پلیٹ فارم کی کمیونٹی گائیڈ لائنز پر پورا اترتی ہیں۔ اس سے انہیں ممکنہ مسائل کی نشاندہی ہو جاتی ہے اور وہ پوسٹ کرنے سے پہلے ضروری تبدیلیاں کر سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ ‘کری ایٹر اِن باکس’ نے مواصلت کے عمل کو مزید آسان بنا دیا ہے، جس میں پیشہ ورانہ میسجنگ ٹولز، فوری جوابات کے ٹیمپلیٹس، اور منظم فولڈرز شامل ہیں۔ یہ تمام ٹولز مل کر پاکستانی تخلیق کاروں کو ایک محفوظ، منظم اور تخلیقی ماحول فراہم کرتے ہیں، جہاں وہ اپنی صلاحیتوں کو بہتر طریقے سے بروئے کار لا سکتے ہیں۔