مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی (ف) کے ارکان قومی اسمبلی کیلیے ’’ہدایت نامہ‘‘ جاری کردیا

مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی (ف) کے ارکان قومی اسمبلی کیلیے ’’ہدایت نامہ‘‘ جاری کردیا

0

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پارٹی کے ارکانِ قومی اسمبلی کے لیے باضابطہ ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے، جس میں انہیں 27ویں آئینی ترمیم کی مخالفت میں ووٹ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سنگجانی جلسہ کیس: عمر ایوب اور زرتاج گل کا پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم، شیخ وقاص کے وارنٹ جاری

مولانا فضل الرحمان نے اپنے پیغام میں کہا کہ قومی اسمبلی میں زیر غور آئینی ترمیم پر پہلے ہی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں تفصیلی مشاورت ہو چکی ہے۔ تمام پہلوؤں پر غور کے بعد جے یو آئی (ف) نے اس ترمیم کی مخالفت کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے بطور امیر جے یو آئی اور پارلیمانی لیڈر قومی اسمبلی، ارکان کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایوان میں ترمیم کے خلاف ووٹ ڈالیں۔

ذرائع کے مطابق جے یو آئی (ف) کا مؤقف ہے کہ مجوزہ ترمیم آئین کی روح کے منافی ہے اور اس سے پارلیمانی توازن متاثر ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.