اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے حوالے سے عوام کےلیے بڑی خوشخبری

0

حکومت نے عوام کےلیے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کی رجسٹریشن مزید آسان بنا دیا ہے، جس سے اہل لوگ استفادہ حاصل کرسکے ہیں۔

پروگرام کے لیے رجسٹریشن کے خواہشمند شہری اب گھر بیٹھے آرام سے آن لائن درخواست جمع کرواسکتے ہیں، ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے پہلے ہی قابل ذکر نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔

قلیل مدت میں مجموعی طور پر 30,600 مکانات مکمل کیے گئے ہیں جبکہ 1,05,700 خاندانوں نے اپنے گھر بنانے کے لیے قرضے حاصل کیے ہیں۔

تعمیراتی منصوبوں کو جاری رکھنے کے لیے 69,200 خاندانوں نے اپنے قرضوں کی دوسری قسط بھی حاصل کرلی ہے، یہ پروگرام متوسط افراد کےلیے گھر کی ملکیت کو مزید قابل رسائی بنارہا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس پروگرام کے تحت جو خاندان 1 سے 3 سال کے اندر اپنے قرضوں کی ادائیگی کرتے ہیں انھیں 20 فیصد رعایت ملے گی،

چار سے چھ سال میں ادائیگی کرنے والوں کو 10 فیصد رعایت فراہم کی جائے گی، یہ مراعات جلد ادائیگی کی حوصلہ افزائی کرنے کے ساتھ ساتھ شہریوں کو تیزی سے اپنے گھروں کی تعمیر میں معاونت فراہم کرتی ہے۔

اب آن لائن رجسٹریشن کو فعال کر کے حکومت نے اس عمل کو مزد تیز، شفاف اور آسان بنا دیا ہے، درخواست دہندگان اب دفاتر آئے بغیر اسکیم میں شامل ہو سکتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.