وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا بی آر ٹی پشاور کا دورہ،ٹکٹ لے کر عام شہریوں کی طرح بس میں سفر کیا

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا بی آر ٹی پشاور کا دورہ،ٹکٹ لے کر عام شہریوں کی طرح بس میں سفر کیا

0

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے بی آر ٹی پشاور کا دورہ کیا اور یونیورسٹی آف پشاور اسٹیشن سے ٹکٹ لے کر عام شہریوں کی طرح بس میں سفر کیا۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری اور منتخب اراکین اسمبلی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ شہریوں نے وزیر اعلیٰ کو اپنے درمیان دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور ان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنائیں۔

کھیلوں میں خواتین کی شرکت خوش آئند, ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر فیصل اقبال

کارخانو بی آر ٹی اسٹیشن پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ بی آر ٹی میں بسوں کی تعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے اور 25 مزید بسوں کا آرڈر دے دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیصلے بند کمروں میں نہیں بلکہ عوام کے سامنے ہونے چاہییں، جبکہ 12 نومبر کو امن کے لیے ایک جرگہ بلایا جائے گا جو خطے میں پائیدار امن کی راہ ہموار کرے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.