سری لنکا کے خلاف ون ڈے اور 3 ملکی سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان، نوجوان کھلاڑی باہر

سری لنکا کے خلاف ون ڈے اور 3 ملکی سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان، نوجوان کھلاڑی باہر

0

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف ایک روزہ سیریز اور تین ملکی ٹی20 سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، جس میں نوجوان بیٹر حسن نواز کو شامل نہیں کیا گیا۔ پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق حسن نواز کو قائداعظم ٹرافی کے ساتویں مرحلے میں شرکت کے لیے ریلیز کیا گیا ہے، جو 11 نومبر سے شروع ہو رہا ہے۔ ٹی20 سیریز میں حسن نواز کی جگہ تجربہ کار بیٹر فخر زمان کو شامل کیا گیا ہے، جبکہ ایک روزہ سیریز کے لیے ان کا کوئی متبادل نہیں رکھا گیا۔

کال سینٹرز سے کروڑوں کا بھتہ، ایڈیشنل ڈائریکٹرز سمیت این سی سی آئی کے مزید 13 افسران کیخلاف مقدمہ درج

سری لنکا کے خلاف ایک روزہ سیریز میں قومی ٹیم میں شامل کھلاڑی یہ ہیں: شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، بابراعظم، ابرار احمد، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث رؤف، حسیب اللہ، حسین طلعت، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا۔

تین ملکی ٹی20 سیریز کے لیے ٹیم میں شامل کھلاڑی: سلمان علی آغا (کپتان)، بابراعظم، ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی، صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر)، عثمان خان (وکٹ کیپر)، فہیم اشرف، فخر زمان، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صائم ایوب، محمد سلمان مرزا، عبدالصمد، عثمان طارق۔

ون ڈے سیریز کا شیڈول:
11 نومبر – پہلا ون ڈے، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم
13 نومبر – دوسرا ون ڈے، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم
15 نومبر – تیسرا ون ڈے، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم

ٹی20 سیریز کا شیڈول:
17 نومبر – پاکستان بمقابلہ زمبابوے، راولپنڈی
19 نومبر – سری لنکا بمقابلہ زمبابوے، راولپنڈی
22 نومبر – پاکستان بمقابلہ سری لنکا، قذافی اسٹیڈیم، لاہور
23 نومبر – پاکستان بمقابلہ زمبابوے، قذافی اسٹیڈیم، لاہور
25 نومبر – سری لنکا بمقابلہ زمبابوے، قذافی اسٹیڈیم، لاہور
27 نومبر – پاکستان بمقابلہ سری لنکا، قذافی اسٹیڈیم، لاہور
29 نومبر – فائنل، قذافی اسٹیڈیم، لاہور

Leave A Reply

Your email address will not be published.