پنجاب حکومت نے صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے دفعہ 144 کے نفاذ میں 15 نومبر تک توسیع کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
خیبر پختونخوا: اسکولوں میں خسرہ اور روبیلا ویکسینیشن مہم چلانے کا فیصلہ
نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں ہر قسم کے احتجاج، جلسے، ریلیاں، دھرنے اور اس نوعیت کی دیگر سرگرمیاں بدستور ممنوع رہیں گی۔ دفعہ 144 کے تحت چار یا اس سے زائد افراد کے عوامی مقامات پر جمع ہونے پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔
پنجاب میں اسلحہ کی نمائش، لاؤڈ اسپیکر کے استعمال اور اشتعال انگیز یا فرقہ وارانہ مواد کی اشاعت و تقسیم پر بھی پابندی برقرار رہے گی۔
محکمہ داخلہ کے مطابق یہ فیصلہ صوبے میں امن و امان کے قیام، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ کے لیے کیا گیا ہے۔