وہ عام عادت جو جوان افراد کو قبل از وقت بڑھاپے کا شکار بناسکتی ہے

وہ عام عادت جو جوان افراد کو قبل از وقت بڑھاپے کا شکار بناسکتی ہے

0

موجودہ دور میں قبل از وقت جھریوں کا ایک عام مسئلہ تیزی سے پھیل رہا ہے، خاص طور پر گردن اور گلے کے حصے پر۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی بڑی وجہ اسمارٹ فونز اور دیگر ڈیوائسز کا طویل استعمال ہے، جو گلے کے گرد جلد کو متاثر کرکے بڑھاپے کے آثار تیز کر دیتا ہے۔ اس کیفیت کو طب میں “ٹیک نیک” (Tech Neck) کہا جاتا ہے، جو اب نوجوانوں میں بھی عام ہوتی جا رہی ہے۔

سعودیہ اور پاکستان کے درمیان حج 2026 کیلئے انتظامات اور سہولیات سے متعلق معاہدہ طے پاگیا

ٹیک نیک دراصل اس حالت کو کہا جاتا ہے جب گھنٹوں تک گردن جھکا کر فون، لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر استعمال کرنے سے گلے کی جلد پر جھریاں اور لکیریں بننے لگتی ہیں۔ چونکہ گردن کی جلد جسم کے دیگر حصوں کے مقابلے میں زیادہ پتلی اور نازک ہوتی ہے، اس لیے یہ دباؤ، جھکاؤ اور سورج کی روشنی سے جلد متاثر ہو جاتی ہے۔ ماہرین کے مطابق اب درمیانی عمر ہی نہیں بلکہ نوجوانوں میں بھی گلے کے گرد جھریاں اور جلد لٹکنے کے مسائل عام ہو چکے ہیں۔

ماہرین کے مطابق اس مسئلے کی روک تھام ممکن ہے۔ ڈیوائس استعمال کرتے وقت جسمانی پوزیشن درست رکھنا ضروری ہے، یعنی اسکرین کو آنکھوں کے سامنے رکھیں تاکہ گردن جھکانے سے بچا جا سکے۔ اس کے علاوہ سن اسکرین کا استعمال گلے کی جلد پر بھی کیا جانا چاہیے تاکہ سورج کی روشنی سے ہونے والا نقصان کم ہو۔ جلد کی مناسب نگہداشت بھی اس عمل کو سست کر سکتی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اسمارٹ فونز کے زیادہ استعمال سے صرف گردن ہی نہیں بلکہ آنکھوں کے اردگرد بھی جھریاں اور لکیریں بن سکتی ہیں۔ ان ڈیوائسز سے خارج ہونے والی نیلی روشنی (Blue Light) نہ صرف جلد کو قبل از وقت بڑھاپے کا شکار کرتی ہے بلکہ نیند کے معیار کو بھی متاثر کرتی ہے، جس کے نتیجے میں آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے اور کولیگن کی کمی جیسے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

نوٹ: یہ مضمون طبی جریدوں میں شائع سائنسی تحقیقات پر مبنی ہے، قارئین اپنی جلد یا صحت سے متعلق کسی بھی مسئلے کے لیے اپنے معالج سے مشورہ ضرور کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.