خیبر پختونخوا: اسکولوں میں خسرہ اور روبیلا ویکسینیشن مہم چلانے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا: اسکولوں میں خسرہ اور روبیلا ویکسینیشن مہم چلانے کا فیصلہ

0

خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے نجی اور سرکاری اسکولوں میں خسرہ اور روبیلا (ایم آر) مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق یہ مہم 17 سے 28 نومبر 2025 تک جاری رہے گی، جس کے دوران 6 ماہ سے 5 سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔

27 ویں ترمیم: وزیراعظم کا استثنیٰ لینے سے انکار، شق واپس لینے کی ہدایت

محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ صحت کی ٹیمیں ضلع پشاور کے تمام نجی اور سرکاری اسکولوں اور اداروں کا دورہ کریں گی اور بچوں کی ویکسی نیشن کو یقینی بنانے کے لیے فالو اپ سرگرمیاں بھی انجام دیں گی۔

حکام نے واضح کیا کہ تمام اسکولوں اور اداروں کو ویکسینیشن عملے کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا، جبکہ مہم کے دوران ویکسینیشن سے انکار کرنے والے نجی اسکولوں کے خلاف متعلقہ قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.