بالی وڈ کی سپر ہٹ اداکارہ انوشکا شرما تقریباً سات سال بعد فلمی دنیا میں واپسی کر رہی ہیں۔
اسلامی یکجہتی گیمز میں پاکستان کا ایک اور میڈل یقینی ہوگیا
بھارتی میڈیا کے مطابق ان کی نئی فلم ایک اسپورٹس بایوگرافیکل پروجیکٹ ہے جس کا نام ‘چکڑا ایکسپریس’ ہے اور یہ سنیما گھروں کے بجائے نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔ فلم کی عکسبندی کئی ماہ قبل مکمل ہو چکی تھی، تاہم پروڈکشن کمپنی اور نیٹ فلکس کے درمیان اختلافات کی وجہ سے ریلیز میں تاخیر ہوئی۔ امکان ہے کہ ریلیز کی تاریخ کا اعلان آئندہ چند روز میں کیا جائے گا۔
فلم میں انوشکا شرما بھارتی کرکٹر جھلن گوسوامی کا کردار ادا کر رہی ہیں، جو 2002 سے 2022 تک بھارتی کرکٹ ٹیم کا حصہ رہیں اور مغربی بنگال کے چھوٹے قصبے ‘چکڑا’ سے تعلق رکھتی ہیں۔
واضح رہے کہ انوشکا کی آخری فلم ’زیرو‘ تھی، جس میں انہوں نے شاہ رخ خان کے ساتھ ڈبل کردار ادا کیے تھے۔