مسلمانوں کے لیے آزادی کا خواب دیکھنے والے اور ملتِ اسلامیہ میں نئی روح پھونکنے والے مفکرِ پاکستان شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 148واں یومِ پیدائش آج عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
یومِ اقبال کے موقع پر مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب منعقد ہوگی، جس میں اقبال کے افکار و خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا۔
خیبر پختونخوا میں مزید 8 تاریخی مقامات کے آثار دریافت
ہر سال 9 نومبر کو ملک بھر میں شاعرِ مشرق کا یومِ پیدائش "یومِ اقبال” کے طور پر منایا جاتا ہے۔
علامہ محمد اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کے دلوں میں ایک آزاد ریاست کا تصور پیدا کیا۔ اُن کی شاعری نے امتِ مسلمہ کو اپنے حقوق کے لیے جدوجہد اور آزادی کے حصول کی ترغیب دی۔
انہوں نے مسلمانوں میں جداگانہ قومیت کا احساس بیدار کیا اور غلامی کی زنجیروں کو توڑنے کا پیغام دیا۔ اقبال کے افکار نے اُمید کا وہ چراغ روشن کیا جس نے نہ صرف منزل بلکہ راستہ بھی دکھایا۔
علامہ اقبال 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے اور 21 اپریل 1938 کو لاہور میں وفات پائی۔