sui northern 1

وزیراعظم شہباز شریف سے ترک صدر کی ملاقات، فیلڈ مارشل بھی شریک

وزیراعظم شہباز شریف سے ترک صدر کی ملاقات، فیلڈ مارشل بھی شریک

0
Social Wallet protection 2

باکو میں وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات ہوئی۔
بابراعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور ریکارڈ قائم کردیا

sui northern 2

وزیراعظم شہباز شریف کے آذربائیجان کے دورے کے دوران ہونے والی اس ملاقات میں آذربائیجان کے صدر بھی شریک تھے۔ ملاقات میں پاکستان اور ترکیے کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر بات چیت کی گئی اور دونوں رہنماؤں نے خطے اور مسلم دنیا میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔

اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق ہوا، جبکہ ترکیے کے ایک وزارتی وفد کے جلد پاکستان کے دورے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ترکیے کی دوستی دونوں ممالک کے درمیان گہرے اور پائیدار تعلقات کی مضبوطی کی علامت ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.