کراؤڈ میں جانیوالی گیند شائقین گھر لے جائیں، کرکٹ میں نیا اصول متعارف

کراؤڈ میں جانیوالی گیند شائقین گھر لے جائیں، کرکٹ میں نیا اصول متعارف

0

کرکٹ آسٹریلیا نے شائقین کو ایک منفرد تجربہ دینے کے لیے امریکی بیس بال کی مقبول روایت کو بگ بیش لیگ میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

نئے اصول کے مطابق رواں سیزن میں بگ بیش لیگ کے میچز کے دوران شائقین کو ہر اننگز کے پہلے اوور میں گراؤنڈ سے باہر جانے والی گیند اپنے پاس رکھنے کی اجازت ہوگی۔ اگر گیند براہِ راست یا اچھل کر باؤنڈری پار تماشائیوں میں چلی جائے تو مداح اسے واپس کرنے کے بجائے یادگار کے طور پر رکھ سکیں گے۔

پنجاب میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر چالان 20 ہزار تک بڑھانے کی تجویز

یہ نیا اقدام ایک مقامی بینک کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے، جو حال ہی میں کرکٹ آسٹریلیا کا شراکت دار بنا ہے۔ اصول ویمنز اور مینز دونوں بگ بیش لیگ پر یکساں طور پر لاگو ہوگا۔

گزشتہ سیزن کے اعدادوشمار کے مطابق، مینز لیگ میں اوسطاً ہر دو میچز کے دوران پہلے اوور میں ایک گیند تماشائیوں تک پہنچی، جبکہ ویمنز لیگ میں یہ شرح ہر دس میچز میں ایک مرتبہ رہی۔

حکام کے مطابق، اس روایت کو متعارف کرانے کا مقصد شائقین کے تجربے کو مزید دلچسپ اور پرجوش بنانا ہے۔ ویمنز بگ بیش لیگ 9 نومبر سے اور مینز بگ بیش لیگ 14 دسمبر سے شروع ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.