فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے برطانوی فوج کےچیف آف دی جنرل اسٹاف کی ملاقات

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے برطانوی فوج کےچیف آف دی جنرل اسٹاف کی ملاقات

0

برطانوی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سر چارلس رولینڈ ونسنٹ واکر جی ایچ کیو راولپنڈی پہنچے جہاں انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ دونوں عسکری قیادتوں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں علاقائی امن و استحکام کے لیے دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ میرے حقیقی والد ہیں، راکھی ساونت کا دعویٰ

آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی جنرل کی آمد پر انہیں چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

برطانوی جنرل سر چارلس واکر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ بعد ازاں انہوں نے یادگارِ شہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.