ندا یاسر میک اپ کے باعث تنقید کی زد میں آگئیں

ندا یاسر میک اپ کے باعث تنقید کی زد میں آگئیں

0

پاکستانی اداکارہ اور میزبان ندا یاسر ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئی ہیں، اس بار وجہ ان کا میک اپ بنا۔

ندا یاسر، جو گزشتہ 17 برس سے شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہیں اور انسٹاگرام پر ان کے 2.6 ملین فالوورز ہیں، کو اکثر اپنی باتوں اور پروگرام کے مواد کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا رہتا ہے۔

ایم کیو ایم نے 27 ویں ترمیم میں بلدیاتی حکومتوں کیلئے اختیارات مانگ لیے

حال ہی میں انہوں نے اپنے پروگرام میں معروف میک اپ آرٹسٹس بابر ظہیر اور بینش پرویز کو مدعو کیا، جنہوں نے شرکا کے میک اپ کو لائیو شو کے دوران درست کیا۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے پروگرام اور ندا یاسر دونوں پر کڑی تنقید کی۔

کئی صارفین نے کہا کہ میزبان کو خود بھی اپنا میک اپ درست کروانا چاہیے تھا کیونکہ وہ بھی مناسب نہیں لگ رہا تھا۔ کچھ نے یہ بھی مشورہ دیا کہ ندا یاسر کو نوجوان ماڈلز کا مذاق اڑانے کے بجائے اپنے انداز اور پیشکش پر توجہ دینی چاہیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.