بالی ووڈ کی معروف رقاصہ اور اداکارہ راکھی ساونت نے حالیہ بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ان کے حقیقی والد ہیں۔
تین ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں اضافے کا امکان
راکھی ساونت اپنے بولڈ انداز، متنازع بیانات اور بے باک تبصروں کی وجہ سے اکثر خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔ کچھ عرصہ قبل انہوں نے اعلان کیا تھا کہ انہوں نے اسلام قبول کر لیا ہے اور اپنا نام بھی تبدیل کر لیا ہے۔ انہیں کئی مواقع پر عمرہ ادا کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا تھا۔
اب ایک تازہ انٹرویو میں راکھی ساونت نے انکشاف کیا کہ ان کی والدہ کے انتقال سے قبل ان کے لیے ایک خط چھوڑا گیا تھا۔ ان کے مطابق اس خط میں والدہ نے لکھا تھا کہ “تم ہمیشہ پوچھتی تھی کہ تمہارا باپ کون ہے، تو جان لو کہ تمہارے والد ڈونلڈ ٹرمپ ہیں۔”
راکھی نے کہا کہ انہیں یہ بات والدہ کے انتقال کے بعد ہی معلوم ہوئی۔ ان کے اس غیر معمولی بیان کے بعد سوشل میڈیا پر تنقید اور طنز کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، جہاں صارفین ان کے اس دعوے کو محض توجہ حاصل کرنے کی کوشش قرار دے رہے ہیں۔