پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی پرواز پی کے 859 کو پرندہ ٹکرانے کے باعث ہنگامی طور پر کراچی میں اتار لیا گیا۔
ممدانی سے اختلاف ختم، ٹرمپ کا حیران کن یوٹرن
اطلاعات کے مطابق یہ پرواز لاہور سے جدہ جا رہی تھی کہ متحدہ عرب امارات کے قریب طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا۔ واقعے کے بعد پائلٹ نے احتیاطی اقدام کے طور پر جہاز کو واپس کراچی کی جانب موڑ دیا، جہاں طیارہ صبح 7 بجے بحفاظت لینڈ کر گیا۔
طیارے میں عمرہ زائرین سمیت تقریباً 300 مسافر موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق پرواز پی کے 859 لاہور سے 13 گھنٹے کی تاخیر کے بعد روانہ ہوئی تھی۔ پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ پرندہ طیارے کی ونڈ اسکرین سے ٹکرایا، جس سے اسے نقصان پہنچا۔ واقعے کے بعد طیارے کا معائنہ کیا جا رہا ہے۔