سپریم کورٹ دھماکے کا ایک زخمی دم توڑ گیا

سپریم کورٹ دھماکے کا ایک زخمی دم توڑ گیا

0

اسلام آباد:
سپریم کورٹ کی بیسمنٹ میں واقع کینٹین میں گیس سلنڈر کے دھماکے میں جھلسنے والا ایک زخمی دم توڑ گیا۔ دھماکے میں مجموعی طور پر 12 افراد زخمی ہوئے تھے۔

ٹرمپ نے اپنی جماعت کے امیدوار کے زہران ممدانی سے ہارنے کی وجہ بتا دی

پمز اسپتال کے برن سینٹر میں زیر علاج 19 سالہ اسد منیب ولد تنویر احمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق اسد کے جسم کا بیشتر حصہ جھلس گیا تھا اور اس کی حالت تشویشناک تھی۔

گزشتہ روز ہونے والے دھماکے سے کورٹ نمبر 6 بھی متاثر ہوئی تھی جبکہ کینٹین کے فرنیچر اور بار ایسوسی ایشن کے استقبالیہ کے شیشے کو بھی نقصان پہنچا تھا۔

آئی جی اسلام آباد نے بتایا تھا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکے میں 12 افراد زخمی ہوئے، جن میں ایک اے سی ٹیکنیشن کا 80 فیصد جسم جھلس گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ کینٹین میں گزشتہ کئی روز سے گیس کا اخراج ہو رہا تھا، اور اے سی کی مرمت کے دوران چنگاری سے دھماکا ہوا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.