واٹس ایپ میں جلد فون نمبروں کے ذریعے کالز کرنا ممکن نہیں ہوگا

واٹس ایپ میں جلد فون نمبروں کے ذریعے کالز کرنا ممکن نہیں ہوگا

0

واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرانے پر کام شروع کر دیا ہے جس کے بعد کالز کے لیے فون نمبر کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔

Wabetainfo کی رپورٹ کے مطابق مستقبل میں واٹس ایپ صارفین ایک دوسرے کو فون نمبر کے بجائے یوزر نیم کے ذریعے تلاش کر سکیں گے اور چیٹ یا کال کرسکیں گے۔ یہ فیچر فی الحال اینڈرائیڈ کے نئے بیٹا ورژن میں آزمائشی مرحلے میں ہے۔

27 ویں آئینی ترمیم کا فریم ورک تیار، اگلے ہفتے دونوں ایوانوں سے منظور کروائے کا امکان

اس نئے فیچر کے ذریعے صارفین کو اپنی کانٹیکٹ تفصیلات شیئر کیے بغیر دیگر افراد سے رابطے کی سہولت حاصل ہوگی، بالکل ویسے ہی جیسے میسجنگ ایپ “سگنل” میں ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ واٹس ایپ یوزر نیم سسٹم صارفین کی پرائیویسی اور سکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے تیار کر رہا ہے۔ تاہم یہ فیچر ابھی بیٹا صارفین کے لیے بھی دستیاب نہیں ہے۔

نئے نظام کے تحت صارفین کالز ٹیب میں سرچ بار استعمال کرکے کسی کا یوزر نیم لکھ کر وائس یا ویڈیو کال کر سکیں گے، مگر کال کا انحصار دوسرے فرد کی پرائیویسی سیٹنگز پر ہوگا۔

مزید یہ کہ صارفین کال سے پہلے دوسرے شخص کی پروفائل تصویر بھی دیکھ سکیں گے، لیکن یہ سہولت بھی پرائیویسی سیٹنگز سے مشروط ہوگی۔

یوزر نیم پر مبنی یہ نظام صارفین کو زیادہ پرائیویسی فراہم کرے گا کیونکہ اب واٹس ایپ پر رابطے کے لیے فون نمبر شیئر کرنا لازمی نہیں رہے گا۔ تاہم فی الحال یہ واضح نہیں کہ یوزر نیم کا فارمیٹ، دستیابی اور دیگر کنٹرولز کس طرح متعین کیے جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.