سندھ ہائیکورٹ میں ای چالان کیخلاف سماعت، جواب طلب

سندھ ہائیکورٹ میں ای چالان کیخلاف سماعت، جواب طلب

0

کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر جاری کیے جانے والے ای چالان کے خلاف دائر درخواست پر سندھ ہائیکورٹ نے متعلقہ حکام سے 25 نومبر تک جواب طلب کر لیا ہے۔

سندھ ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران عدالت نے صوبائی چیف سیکریٹری، آئی جی سندھ پولیس، ڈی آئی جی ٹریفک، ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور نادرا کے ڈائریکٹر جنرل کو نوٹس جاری کیے۔

کل تمام دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے ! نوٹیفکیشن جاری

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ کراچی میں ٹریفک جرمانے غیر منصفانہ اور ضرورت سے زیادہ ہیں۔ ان کے مطابق ایک ہی قسم کی خلاف ورزی پر لاہور میں 200 روپے کا جرمانہ عائد ہوتا ہے، جب کہ کراچی میں یہی جرمانہ 5 ہزار روپے تک وصول کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے جولائی 2025 سے کم از کم ماہانہ اجرت 40 ہزار روپے مقرر کی ہے، جو روزمرہ اخراجات کے لیے ناکافی ہے۔ ایسے میں بھاری جرمانے شہریوں کے مالی بوجھ میں اضافہ کر رہے ہیں۔

وکیل کا کہنا تھا کہ صوبے کے دیگر شہروں میں اب تک ٹریفک قوانین میں اصلاحات نافذ نہیں کی گئیں، اس لیے صرف کراچی میں ای چالان کا نفاذ امتیازی محسوس ہوتا ہے۔

عدالت سے درخواست کی گئی کہ وہ متعلقہ حکام کو ان جرمانوں کی منصفانہ وضاحت پیش کرنے کی ہدایت دے اور اس وقت تک چالان کی وصولی معطل رکھنے کا حکم جاری کرے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.