آئی سی سی اجلاس میں بھارت کی جانب سے ایشیا کپ معاملے پر شکایت کئے جانے کا امکان

آئی سی سی اجلاس میں بھارت کی جانب سے ایشیا کپ معاملے پر شکایت کئے جانے کا امکان

0

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سہ ماہی اجلاس کا آغاز آج سے دبئی میں ہو رہا ہے، جو چار نومبر سے سات نومبر تک جاری رہے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران کرکٹ سے متعلق اہم فیصلوں پر غور کیا جائے گا۔ سی ای سی میٹنگ میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی نمائندگی سمیر احمد سید کریں گے، جب کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بورڈ میٹنگ میں آن لائن شرکت کر سکتے ہیں۔

علیمہ خان کی گرفتاری یا وارنٹ کی تعمیل کرانے کیلئے پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل

ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی حکام اجلاس کے دوران دیگر ممالک کے بورڈز سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ اس دوران پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جنوری میں مجوزہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کو حتمی شکل دیے جانے کا امکان ہے۔

پی سی بی کا مؤقف ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل ٹیم کو بیرونی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کا موقع ملنا چاہیے۔ اجلاس میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے شیڈول سمیت دیگر اہم امور پر بھی بات چیت متوقع ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی جانب سے ایشیا کپ ٹرافی کے معاملے کو بھی اجلاس کے دوران اٹھایا جا سکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.