مصر کے عظیم الشان عجائب خانے نے دنیا کے لیے اپنے دروازے کھول دیے۔ مصر کے صدر عبدالفتح السیسی نے اہرام کے قریب واقع اس شاہکاری عمارت کا افتتاح کیا، جس کی تعمیر پر تقریباً ایک ارب بیس کروڑ ڈالر کی لاگت آئی ہے۔
یہ عجائب گھر 120 ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے، جو فرانس کے مشہور لوور میوزیم سے دوگنا بڑا ہے۔ اس میں فراعنہ مصر کے ادوار کے نایاب نوادرات رکھے گئے ہیں، جن میں طوطن خامن کے مقبرے سے ملنے والے قیمتی زیورات سے لے کر ایک لاکھ سے زائد قدیم مصری آثار شامل ہیں۔
رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں فنکاروں نے ایسی پراثر پرفارمنس پیش کی کہ دیکھنے والے مسحور ہو کر رہ گئے۔ یہ عجائب گھر اب تاریخ کے شائقین کے لیے ایک نئی دنیا کا دروازہ کھولتا ہے۔