محمد وسیم کو ہیڈ کوچ کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

محمد وسیم کو ہیڈ کوچ کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

0

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم کو نیا کنٹریکٹ نہ دینے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور ان کی جگہ نئے ہیڈ کوچ کی تقرری اگلے ہفتے متوقع ہے۔

محمد وسیم کو 2024 میں قومی ویمن ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا، تاہم ان کی کوچنگ کے دوران ٹیم کی کارکردگی مسلسل تنزلی کا شکار رہی۔ ذرائع کے مطابق بورڈ کی مکمل سپورٹ کے باوجود وہ نمایاں نتائج دینے میں ناکام رہے۔

جدید پلیٹ فارمز کی شمولیت پاک بحریہ کی ملکی سمندری سرحدوں، بالخصوص کریکس کے دفاع کے غیرمتزلزل عزم کی مظہر, سربراہ پاک بحریہ

رپورٹس کے مطابق ویمن ٹیم ورلڈ کپ میں ایک بھی میچ جیتنے میں کامیاب نہ ہو سکی، جبکہ کھلاڑیوں نے شکایت کی کہ ہیڈ کوچ ہونے کے باوجود محمد وسیم نے کوچنگ پر مناسب توجہ نہیں دی۔ خود بیٹسمین ہونے کے باوجود وہ ٹیم کی بیٹنگ لائن میں بہتری نہیں لا سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد وسیم کا رویہ بھی اکھڑ مزاج رہا، اور ان کے بولنگ و بیٹنگ کوچ سمیت کئی کھلاڑیوں سے تعلقات کشیدہ رہے۔ وہ ٹیم سلیکشن اور سپورٹ اسٹاف کی تقرری میں بھی شامل رہے، لیکن اس کے باوجود نتائج مایوس کن رہے۔

مزید یہ کہ ویمن ٹیم کی بولنگ اور فیلڈنگ دونوں شعبے ان کی کوچنگ میں مزید کمزور ہو گئے، جس کے بعد بورڈ نے نیا ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.