اسلام آباد: فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ (FFC) نے 30 ستمبر 2025 کو ختم ہونے والی مدت کے مالی نتائج کا اعلان کر دیا ہے، جس کی منظوری بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں 23 اکتوبر 2025 کو دی گئی۔
کمپنی نے محفوظ، مؤثر اور قابلِ اعتماد پیداوار کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے مجموعی طور پر 22 لاکھ 7 ہزار ٹن یوریا اور 6 لاکھ 22 ہزار ٹن ڈی اے پی کی پیداوار حاصل کی۔ رپورٹ کے مطابق کمپنی کی کھادوں کی مجموعی آمدن 283 ارب روپے رہی، جبکہ یوریا کی فروخت 19 لاکھ 55 ہزار ٹن اور ڈی اے پی کی فروخت 5 لاکھ 41 ہزار ٹن ریکارڈ کی گئی۔
مالی سال کی تیسری سہ ماہی کے اختتام پر کمپنی نے 57.6 ارب روپے کا خالص منافع حاصل کیا، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے 50.6 ارب روپے کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ اس کے نتیجے میں فی حصص آمدن (EPS) 40.5 روپے رہی۔
بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 9 روپے 50 پیسے فی حصص تیسرا عبوری منافع (interim dividend) منظور کیا ہے، جو پہلے سے ادا کیے گئے 19 روپے فی حصص کے علاوہ ہے۔