اسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل کا خود پر فائر، شدید زخمی

0

اسلام آباد : ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل نے سرینا ہوٹل کے قریب مبینہ طور پر ایک پولیس اہلکار سے اسلحہ لے کر خود پر فائر کیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے اور انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے سے کچھ دیر قبل ایس پی عدیل کو ایک فون کال موصول ہوئی تھی، جس کے بعد انہوں نے مبینہ طور پر یہ انتہائی قدم اٹھایا۔ واقعے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔

پولیس حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔ حکام نے کہا ہے کہ واقعے کے پسِ منظر اور فون کال کی تفصیلات کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ حقائق سامنے لائے جا سکیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.