صوبہ سندھ کے کچے کے علاقے میں بدنام زمانہ ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈالنے کا اعلان کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سندھ کے کچے کے علاقوں میں پائیدار امن کے قیام کے لیے صدر پاکستان آصف علی زرداری نے ایک تاریخی پالیسی کی منظوری دی ہے۔ اس موقع پر محکمہ داخلہ سندھ نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کئی بدنام زمانہ ڈاکو ہتھیار ڈالنے پر آمادہ ہو گئے ہیں۔
موسیقی سے کوئی تعلق نہیں پھر بھی جج بن گئے، حمیرا ارشد کی فواد خان پر تنقید
حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ کچے کے علاقے کو اب خوشیوں اور ترقی کا مرکز بنایا جائے گا، جہاں امن و خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔
سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن میں حکومت نے ڈاکوؤں کے لیے رضاکارانہ سرینڈر اسکیم متعارف کرائی ہے۔ اس پالیسی کے تحت کچے کے علاقے میں ہیڈ منی والے پچاس ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈالنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
کچے کا علاقہ طویل عرصے سے خوف، جرائم اور بے یقینی کی علامت سمجھا جاتا تھا، تاہم اب یہ خطہ امن، استحکام اور امید کی ایک نئی شناخت حاصل کرنے جا رہا ہے۔ یہ اہم پیش رفت سندھ پولیس کے عزم، قربانیوں اور عوام کے تعاون کے باعث ممکن ہوئی ہے۔