پاکستان کے ساتھ جنگ نہیں ہونی چاہیے، امریکی صدر کی بھارت کو تنبیہ

پاکستان کے ساتھ جنگ نہیں ہونی چاہیے، امریکی صدر کی بھارت کو تنبیہ

0

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ جنگ نہیں ہونی چاہیے اور معاملات کو تجارت کے ذریعے حل کیا جا رہا ہے۔

اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے بتایا کہ دیوالی کے موقع پر ان کی نریندر مودی سے ٹیلی فون پر بات ہوئی، جس میں تجارت سمیت کئی دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تقریب میں ایک کھلاڑی کیساتھ آکر ایشیا کپ ٹرافی لے جائیں: محسن نقوی کا بھارتی خط پر دو ٹوک جواب

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اب جنگ نہیں ہو رہی، جو ایک مثبت بات ہے۔ میں نے تجارت کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرانے میں کردار ادا کیا ہے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ محصولات کے بغیر امریکی معیشت متاثر ہو سکتی ہے، جبکہ بھارت نے روس سے مزید تیل نہ خریدنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ٹرمپ کے مطابق چین اور یورپی ممالک کئی برسوں سے امریکا پر بھاری محصولات عائد کر رہے ہیں، تاہم کسٹم ڈیوٹی امریکی قومی سلامتی کے تحفظ کا ایک اہم ذریعہ ہے۔

اس سے قبل بھی صدر ٹرمپ پاک بھارت جنگ رکوانے کا کریڈٹ لے چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی مدتِ صدارت کے دوران آٹھ جنگیں رکوا کر دنیا کو بڑی تباہی سے بچایا، جن میں پاک بھارت تنازع سب سے بڑا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.