sui northern 1

اسلام آباد ہائیکورٹ نے آوارہ کتوں کی ویکسینیشن کی ہدایت کردی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے آوارہ کتوں کی ویکسینیشن کی ہدایت کردی

0
Social Wallet protection 2

اسلام آباد ہائیکورٹ نے آوارہ کتوں کو مارنے کے بجائے ان کی ویکسینیشن کا حکم دیتے ہوئے ایسے اقدامات کے ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کر دی۔

sui northern 2

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے وفاقی دارالحکومت میں آوارہ کتوں کے خاتمے اور نسل کشی سے متعلق کیس کی سماعت کی، جس میں سی ڈی اے حکام عدالت میں پیش ہوئے۔
جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر کا جوڈیشل کونسل کو لکھا گیا خط سامنے آ گیا

دورانِ سماعت عدالت نے سی ڈی اے کے ڈائریکٹر میونسپل ایڈمنسٹریشن کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے وضاحت مانگی کہ آوارہ کتوں کو مارنے کی اطلاعات کیوں سامنے آئیں۔ عدالت نے کہا کہ اگر آوارہ کتوں کو مارنے کے شواہد ملے تو ذمہ داران کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

عدالت نے مزید ہدایت کی کہ آوارہ کتوں کے حوالے سے 2020 کی پالیسی پر مکمل عمل درآمد کیا جائے اور ان کی ویکسینیشن کا عمل فوری طور پر شروع کیا جائے۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.