زرین خان آن لائن ہراسانی سے پریشان، ویڈیو پیغام وائرل

زرین خان آن لائن ہراسانی سے پریشان، ویڈیو پیغام وائرل

0

بالی ووڈ اداکارہ زرین خان نے سوشل میڈیا پر بڑھتی ہوئی آن لائن ہراسانی کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے اپنے مداحوں سے اس مسئلے پر سنجیدگی سے غور کرنے کی اپیل کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 38 سالہ اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ جب بھی کوئی پوسٹ شیئر کرتی ہیں، انہیں فحش اور غیر مہذب تبصرے موصول ہوتے ہیں۔ زرین خان نے بتایا کہ چاہے پوسٹ خوشگوار لمحوں کی ہو، کسی ذاتی تجربے یا افسوسناک واقعے سے متعلق، ہر بار انہیں نامناسب رویے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اسلام آباد میں آذربائیجان کی اشتراک سے جدید “آسان خدمت مرکز” قائم کیا جا رہا ہے — چیئرمین سی ڈی اے
اداکارہ نے سوال کیا کہ آخر یہ لوگ ایسا کیوں کرتے ہیں اور کیا ان کے فالوورز کو بھی سوشل میڈیا پر اسی طرح کی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے؟

سلمان خان کی ساتھی اداکارہ زرین خان کی ویڈیو پر مداحوں نے ان کے حق میں بھرپور حمایت کا اظہار کیا اور سوشل میڈیا پر بڑھتی ہوئی بدتمیزی کی مذمت کی۔ کچھ صارفین نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ منفی تبصروں کو نظرانداز کریں۔

زرین خان نے 2010 میں سلمان خان کے ساتھ فلم *ویر* سے ڈیبیو کیا تھا۔ انہیں ابتدا میں کترینہ کیف سے مشابہت کی وجہ سے شہرت ملی۔ وہ *ہاؤس فل 2*، *ہیٹ اسٹوری 3* اور *اکسر 2* جیسی فلموں میں بھی جلوہ گر ہو چکی ہیں، جب کہ ان کی آخری فلم *ہم بھی اکیلے تم بھی اکیلے* 2021 میں ریلیز ہوئی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.