حکومتِ پاکستان نے پارلیمان کو آگاہ کیا ہے کہ ملک کے دنیا کے 11 ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات موجود نہیں ہیں۔ ان ممالک میں بھارت، اسرائیل، شمالی کوریا، بھوٹان اور وینزویلا شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کے جن دیگر ممالک سے تجارتی روابط نہیں ہیں، ان میں کانگو، سماو، مائکرونیشیا کی وفاقی ریاستیں، انڈورا، لیچٹینسٹائن اور سینٹرل افریقن ریپبلک شامل ہیں۔
تحریک تحفظ آئین پاکستان کا خارجی صورتحال پر پارلیمان کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ
بھارت کے حوالے سے حکومت نے واضح موقف اپنایا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے الحاق سے متعلق فیصلے کی واپسی تک دونوں ممالک کے درمیان تجارت بحال نہیں کی جا سکتی۔ حکومت کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات کی معطلی پاکستان کے اصولی مؤقف اور کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار ہے۔