فواد خان اور ماہرہ خان کی نئی فلم نیلوفر کا پہلا ٹریلر ریلیز

0

کراچی: معروف اداکار فواد خان اور ماہرہ خان کی نئی فلم نیلوفر کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

 

چار سال سے زیرِ تکمیل یہ فلم اب بالآخر 28 نومبر کو سینماؤں کی زینت بنے گی۔ فلم کو آئی ایم جی سی ڈسٹری بیوشن کمپنی ریلیز کرے گی۔

 

فلم نیلوفر میں فواد خان اور ماہرہ خان مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے، جب کہ ان دونوں فنکاروں کی جوڑی طویل عرصے بعد ایک بار پھر بڑے پردے پر جلوہ گر ہوگی۔

 

ٹریلر میں رومانوی اور جذباتی مناظر کو نمایاں انداز میں پیش کیا گیا ہے، جس نے شائقینِ فلم میں خاصی دلچسپی پیدا کر دی ہے۔ فلم کی ریلیز کے ساتھ ہی مداح فواد اور ماہرہ کی جوڑی کو دوبارہ ایک ساتھ دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.