کرم میں کوئلے کی کان بیٹھ گئی، 5 مزدور جاں بحق

0

خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے پانچ مزدور جاں بحق ہو گئے۔

 

حادثہ یاستہ طورہ واڑی کے علاقے میں پیش آیا، جہاں مزدور کان کے اندر کام میں مصروف تھے کہ اچانک زمین دھنس گئی۔ ملبے تلے چھ کان کن پھنس گئے جن میں سے ایک کو زندہ نکال لیا گیا، جب کہ پانچ جاں بحق ہو گئے۔

 

جاں بحق مزدوروں کا تعلق شانگلہ سے بتایا جا رہا ہے۔ ان کی شناخت تاج اللہ، زیورالرحمن، شوکت، نازاللہ اور جان محمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔

 

ریسکیو حکام کے مطابق ملبے تلے دبے مزدوروں کو نکالنے کے لیے کارروائی جاری ہے۔ دو لاشیں نکال لی گئی ہیں جب کہ تین کی تلاش کے لیے امدادی عملہ بھاری مشینری کی مدد سے کام کر رہا ہے۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ کان کے ایک حصے میں زمین کھسکنے کے باعث یہ حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں مزدور اندر پھنس گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.