ٹماٹر 500 روپےکلو ہوگئے

0

 

لاہور: شہر میں سبزیوں کی قیمتوں نے ایک بار پھر بلند ترین سطح چھو لی ہے، ٹماٹر 500 روپے فی کلو تک جا پہنچا۔

لاہور کی مختلف مارکیٹوں میں سبزیوں کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے باہر ہوتی جا رہی ہیں۔ چند روز قبل 300 روپے فی کلو فروخت ہونے والا ٹماٹر اب 500 روپے کلو میں دستیاب ہے۔

دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ بند گوبھی 120 سے بڑھ کر 300 روپے فی کلو، کھیرا 80 سے بڑھ کر 140، شلجم 150 سے بڑھ کر 300، میتھی 200 سے بڑھ کر 400، اور پھلیاں 200 سے بڑھ کر 300 روپے فی کلو ہو گئی ہیں۔ مونگرے بھی 80 روپے پاؤ سے بڑھ کر 120 روپے پاؤ میں فروخت ہو رہے ہیں۔

دکانداروں کے مطابق ایک مذہبی جماعت کے احتجاج اور ٹرانسپورٹ کے مسائل کے باعث سبزیوں کی سپلائی متاثر ہوئی ہے، جس کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت مہنگائی پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، اور روزمرہ استعمال کی اشیاء خریدنا دن بدن مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ سبزیوں کی قیمتوں میں کمی اور مارکیٹ میں استحکام لانے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.