پاک فوج نے افغان پوسٹ پر سبزہلالی پرچم لہرا دیا

پاک فوج نے افغان پوسٹ پر سبزہلالی پرچم لہرا دیا

0

پاک فوج نے افغان فورسز کی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیتے ہوئے متعدد چیک پوسٹوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا اور بعض افغان پوسٹوں پر پاکستان کا جھنڈا بھی لہرا دیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق، چترال کے قریب سرحد پار افغانستان کی ایک پوسٹ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں تباہ ہوئی جس کے بعد وہاں آگ بھڑک اٹھی۔ کارروائی کے دوران افغان فوجیوں کو اپنی چیک پوسٹیں چھوڑ کر بھاگتے ہوئے دیکھا گیا۔
افغان فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ اور پاکستان کا جواب ، سعودی عرب کا ردعمل آگیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے مؤثر جواب سے افغان فوجی اپنی پوسٹوں پر لاشیں چھوڑ کر فرار ہوگئے، جبکہ ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاک فوج کے جوانوں نے قبضے میں لی گئی افغان پوسٹ پر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرایا۔

اطلاعات کے مطابق، پاکستان کی جانب سے افغان فورسز کی جانب سے کی جانے والی اشتعال انگیزی کے جواب میں دو درجن سے زائد سرحدی چوکیوں کو مکمل طور پر تباہ کیا جا چکا ہے۔ ان کارروائیوں میں متعدد افغان فوجی اور خوارج ہلاک ہوئے جبکہ کچھ افغان اہلکاروں کے سرنڈر کرنے کی ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق، پاک فوج نے افغان طالبان کی منوجبا ٹو چیک پوسٹ کو بھی مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے اور تباہ شدہ افغان چیک پوسٹوں پر سبز ہلالی پرچم لہرا دیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.