مائیکروپلاسٹکس انسان کے پیٹ کے بیکٹیریا توازن بدل رہے ہیں: تحقیق

0

 

ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پلاسٹک کے باریک ذرات انسان کے پیٹ میں موجود بیکٹیریا کے توازن کو اس طرح متاثر کر رہے ہیں، جو ڈپریشن اور آنتوں کے سرطان میں دیکھے جانے والے مائیکروبائیوم پیٹرن سے مشابہت رکھتا ہے۔

یو ای جی ویک 2025 میں پیش کی گئی اس تحقیق کے مطابق، مائیکرو پلاسٹکس — جو پانچ ملی میٹر سے چھوٹے ذرات ہوتے ہیں — آنتوں کے بیکٹیریا کے رویے کو باریک مگر نمایاں انداز میں تبدیل کرتے ہیں، جس سے انسانی صحت کے حوالے سے نئی تشویشات جنم لے رہی ہیں۔

یہ تحقیق پہلی بار براہِ راست اس بات کا مشاہدہ کرتی ہے کہ مائیکرو پلاسٹکس انسانی آنتوں کے مائیکروبائیوم کے ساتھ کس طرح تعامل کرتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ نتائج سے واضح ہوتا ہے کہ بوتل بند پانی سے لے کر گھریلو غبار تک میں پائے جانے والے یہ آلودہ ذرات نہایت خاموشی سے جسم پر منفی اثر ڈال سکتے ہیں۔

یہ مطالعہ آسٹریا کے سی بی میڈ ریسرچ سینٹر نے بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے کومیٹ ماڈیول پروگرام ’مائیکرو ون‘ کے تحت انجام دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.