تھانوں کی سطح پرمصالحتی کمیٹیوں کوفعال کرنے کافیصلہ 

0

لاہور پولیس نے تھانوں کی سطح پر مصالحتی کمیٹیوں کو فعال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

 

ذرائع کے مطابق لاہور پولیس نے اس حوالے سے اعلیٰ حکام کو تجاویز بھجوا دی ہیں، اور منظوری کے بعد تھانوں میں مصالحتی کمیٹیوں کو باضابطہ طور پر نوٹیفائی کیا جائے گا۔

 

ان کمیٹیوں میں پولیس اہلکاروں کے ساتھ مقامی افراد، امام مسجد اور مختلف طبقاتِ فکر سے تعلق رکھنے والے نمائندے شامل ہوں گے۔

 

تھانوں کی سطح پر گھریلو جھگڑوں، آپسی لین دین اور معمولی نوعیت کے تنازعات کو ان کمیٹیوں کے سپرد کیا جائے گا۔ اس اقدام سے توقع ہے کہ معمولی جھگڑوں اور لین دین کے کیسز میں تھانوں اور افسران کے دفاتر پر بوجھ میں واضح کمی آئے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.