خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

0

 

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

برطانوی خام تیل کی قیمت میں 2 ڈالر 45 سینٹ کی کمی کے بعد فی بیرل نرخ 65 ڈالر 35 سینٹ سے گھٹ کر 62 ڈالر 77 سینٹ رہ گئے۔ برطانوی خام تیل کی قیمت میں یہ کمی 3.76 فیصد رہی۔

اسی طرح امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی 2 ڈالر 56 سینٹ کی کمی ہوئی، جس کے بعد فی بیرل قیمت 61 ڈالر 78 سینٹ سے کم ہو کر 58 ڈالر 95 سینٹ تک پہنچ گئی۔

عالمی ماہرین کے مطابق تیل کی قیمتوں میں یہ کمی عالمی طلب میں کمی اور مارکیٹ کے عدم استحکام کے باعث سامنے آئی ہے۔

پاکستان میں ہر پندرہ روز بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کیا جاتا ہے، اس لیے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات پاکستان پر بھی پڑنے کا امکان ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کی توقع ہے، تاہم اس کا حتمی فیصلہ حکومت کرے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.