برطانوی وزیراعظم *سر کیئر اسٹارمر* نے بھارت کے لیے ویزا قوانین میں نرمی سے صاف انکار کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیراعظم آج *دو روزہ دورے پر بھارت* پہنچے، جہاں *گورنر اور وزیراعلیٰ مہاراشٹرا* نے ان کا پُرتپاک استقبال کیا۔
کیئر اسٹارمر کے ہمراہ *برطانوی کاروباری شخصیات کا وفد* بھی موجود ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان *تجارتی معاہدے* کو آگے بڑھانے پر گفتگو کرے گا۔ وزیراعظم کی *ممبئی میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی* سے ملاقات بھی طے ہے۔
بھارت روانگی سے قبل لندن میں صحافیوں کے سوال پر جب کیئر اسٹارمر سے *بھارت کے لیے ویزا پالیسی میں نرمی* کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے واضح کیا کہ
> “برطانیہ بھارت کے ساتھ کسی نئے ویزا معاہدے کی جانب نہیں بڑھ رہا، موجودہ قوانین ہی نافذ رہیں گے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ ویزوں کا معاملہ *اس دورے کے ایجنڈے کا حصہ نہیں، ہم صرف **پہلے سے طے شدہ تجارتی معاہدے* سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے لیے آئے ہیں۔