پاک سعودی تاریخی دفاعی معاہدے کے بعد سعودی عرب کا ایک اعلیٰ سطحی وفد پاکستان پہنچ گیا۔
شہزادہ منصور بن محمد السعود کی سربراہی میں وفد اسلام آباد پہنچا، جہاں اس کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
وفد کے دورۂ پاکستان کے دوران وزیراعظم سمیت اہم حکومتی اور عسکری شخصیات سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مختلف معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی متوقع ہیں۔
یاد رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم نے پاک سعودی دفاعی معاہدے کے بعد اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور ان کے ثمرات حاصل کرنے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی تھی، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جا چکا ہے۔