Gas Leakage Web ad 1

گھروں کے اندر موجود وہ عام چیز جو آپ کے وائی فائی نیٹ ورک کی اسپیڈ سست کردیتی ہے

0

گھر کے اندر موجود پودے چار دیواری کے اندر فضائی آلودگی کے اثرات سے بچانے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔مگر کیا آپ یقین کریں گے کہ یہ ہاؤس پلانٹ یا پودے آپ کے وائی فائی کنکشن کو سست بنانے میں بھی کردار ادا کرسکتے ہیں؟جی ہاں واقعی یہ دعویٰ ایک نئی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔براڈ بینڈ جینی نامی ادارے کی اس تحقیق میں بتایا گیا کہ گھر کے اندر موجود پودے وائی فائی کی رفتار کو سست بناسکتے ہیں۔تحقیق کے مطابق اگر راؤٹر کو ان پودوں سے دور منتقل کر دیا جائے تو انٹرنیٹ کی اسپیڈ میں ایک تہائی سے زیادہ اضافہ ہو جاتا ہے۔تحقیق کے مطابق ان پودوں کی نم مٹی اور موٹے پتے وائی فائی سگنلز کو جذب یا پلٹا دیتے ہیں، جس سے انٹرنیٹ کوریج کمزور ہو جاتی ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ کوئی ایسا چھوٹا گھر جس کے اندر کافی پودے موجود ہوں، وہاں یہ اثر کافی نمایاں ہوسکتا ہے۔ماہرین نے بتایا کہ ہم یہ دریافت کرکے شاک رہ گئے تھے کہ راؤٹر کو پودوں سے دور منتقل کرنے سے انٹرنیٹ اسپیڈ میں کتنی بہتری آتی ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو راؤٹر کو ایسی جگہ لگانا چاہیے جہاں اردگرد پودے موجود نہ ہوں تاکہ وائی فائی سگنلز متاثر نہ ہوں۔ویسے صرف پودے ہی نہیں دیواریں، چھت اور پڑوس کے وائی فائی نیٹ ورکس بھی انٹرنیٹ سست بنانے میں کردار ادا کرسکتے ہیں۔اگر آپ کو مسلسل وائی فائی کی رفتار میں کمی کے مسئلے کا سامنا ہوتا ہے تو ماہرین کی جانب سے اکثر مشورہ دیا جاتا ہے کہ سب سے پہلے راؤٹر کی پوزیشن کو تبدیل کرکے دیکھیں۔کئی بار راؤٹر کی جگہ بدل دینے سے انٹرنیٹ اسپیڈ کافی بہتر ہو جاتی ہے۔راؤٹرز کی جانب سے ہر سمت میں سگنل بھیجے جاتے ہیں اور اگر آپ اسے اپنے گھر کے بائیں یا دائیں کونے میں لگا دیں گے تو ایک سمت میں وائرلیس کوریج سے محروم ہو جائیں گے۔یہی وجہ ہے کہ راؤٹر کو گھر کے وسط میں نصب کرنا بہترین اسپیڈ اور نیٹ ورک سکیورٹی کے لیے بہترین ہوتا ہے۔راؤٹرز کی جانب سے مضبوط سگنلز کو نیچے کی جانب بھیجا جاتا ہے تو بہتر یہ ہے کہ اسے جتنی اونچی جگہ پر لگایا جاسکتا ہے، وہاں لگائیں تاکہ بہترین کوریج مل سکے۔کسی الماری کے اوپر یا دیوار کے اوپری حصے میں اسے لگانا بہتر ہوتا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.