Gas Leakage Web ad 1

ایسی چند سادہ عادتیں جن کو اپنا کر گھٹنوں کو طویل عرصے تک صحت مند اور مضبوط رکھا جا سکتا ہے

0

روزمرہ زندگی میں گھٹنوں کا استعمال سب سے زیادہ ہوتا ہے مگر ان کی دیکھ بھال اکثر نظرانداز کر دی جاتی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق چند سادہ عادتیں اپنا کر گھٹنوں کو طویل عرصے تک صحت مند اور مضبوط رکھا جا سکتا ہے۔

 

Gas Leakage Web ad 2

اکثر افراد تیس سال کے بعد گھٹنوں میں درد یا سوجن محسوس کرتے ہیں، جو عموماً وزن زیادہ ہونے، جسمانی مشقت یا موسمی تبدیلیوں کی وجہ سے ہوتا ہے۔ ماہرین بتاتے ہیں کہ چلتے وقت گھٹنوں پر جسم کے وزن کا ڈیڑھ گنا دباؤ پڑتا ہے، اسی لیے یہ مسئلہ دنیا بھر میں کمر درد کے بعد دوسرا سب سے عام عارضہ ہے۔

 

ماہرین کے مطابق گھٹنوں کی کارکردگی کا دارومدار ران، کولہوں اور پنڈلی کے پٹھوں پر ہوتا ہے۔ انہیں مضبوط بنانے کے لیے ہفتے میں تین سے چار بار سادہ ورزشیں کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے، جن میں سیڑھیاں چڑھنا، اسکواٹس، لیٹے ہوئے ٹانگ اوپر اٹھانا، ایڑیوں پر اٹھنا اور بغیر سہارا لیے بیٹھنا اور کھڑا ہونا شامل ہیں۔ یہ مشقیں نہ صرف جوڑوں میں چکنائی پیدا کرتی ہیں بلکہ سوجن کم کرنے اور ہڈیوں کی مضبوطی میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

 

اگرچہ معمولی درد ورزش کے بعد عام ہے، لیکن شدید تکلیف کی صورت میں فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔ بہتر نتائج کے لیے ماہر کی رہنمائی سے آغاز کرنا بھی مفید رہتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ عادات نوجوانی ہی میں اپنا لی جائیں تو بڑھاپے میں بھی جسمانی آزادی اور چستی برقرار رکھی جا سکتی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.