شکارپور کے قریب قومی شاہراہ کے بائی پاس پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں 7 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے
پولیس کے مطابق سبزی سے بھرا ایک تیز رفتار ٹرک سڑک کے کنارے سوئے ہوئے افراد پر چڑھ گیا، جس کے نتیجے میں موقع پر ہی متعدد افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، تاہم ٹرک کو تحویل میں لے کر مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، اور مکمل انکوائری کے بعد ہی حتمی نتیجہ سامنے آئے گا۔