سعودی عرب: حج 1447 ہجری کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس مکمل ہو گیا

0

ریاض: سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ مختلف ممالک کے ساتھ حج 1447 ہجری کی تیاریوں کے سلسلے میں اجلاسوں کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارتِ حج نے اس سال خدمات کے معیار کو بہتر بنانے اور حج کے انتظامات کو بروقت مکمل کرنے کے لیے 75 سے زائد ممالک کے حکام کے ساتھ ورچوئل اجلاس منعقد کیے۔ ان اجلاسوں میں آئندہ سال حجاج کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

وزارت کے مطابق یہ اجلاس قبل از وقت اس لیے کیے گئے تاکہ تمام متعلقہ ادارے حج پروگرام اور سہولیات سے باخبر ہوں اور عازمین کی آمد و روانگی کے معاملات بہتر انداز میں نمٹائے جا سکیں۔ اس سے قبل سعودی وزارتِ حج 50 سے زیادہ اجلاس کر چکی ہے جن میں ٹرانسپورٹ کی سہولت بہتر بنانے کے لیے "سعودی بس انیشیٹو” پر بھی اتفاق کیا گیا۔

پاکستان کی طرف سے عازمین کے لیے نئی پالیسی کا اعلان کر دیا گیا ہے

وزارتِ مذہبی امور پاکستان نے حج 2025 (1447 ہجری) کے لیے اہم سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نئی پالیسی کے تحت اگر کوئی رجسٹرڈ عازم بیماری یا وفات کی وجہ سے حج پر نہ جا سکے تو اس کے قریبی رشتہ دار کو بطور متبادل حج پر بھیجا جا سکے گا تاکہ نشست ضائع نہ ہو اور خاندان کی خواہش پوری ہو۔ وزارت نے وضاحت کی ہے کہ اگر کوئی عازم کسی مجبوری کی وجہ سے حج سے دستبردار ہو تو وہ اپنی جمع شدہ رقم واپس لینے یا کسی کو متبادل بھیجنے کا اختیار رکھتا ہے۔ رقم واپسی یا متبادل نامزدگی کے لیے ٹھوس وجوہات اور دستاویزی ثبوت دینا لازمی ہوگا۔ بیماری یا وفات کی صورت میں مستند سرکاری دستاویزات دینا ہوں گی جبکہ دستبرداری کی صورت میں وجوہات اسٹامپ پیپر پر تحریری طور پر جمع کرانی ہوں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.