آئی سی سی کی نے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی،پاکستان کے صائم ایوب نے ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈ میں پہلے نمبرپرآگئے۔
صائم ایوب 4 درجہ بہتری کے بعد پہلے نمبر پر آگئے،انہوں نےبھارت کےہاردیک پانڈیا سےپہلی پوزیشن حاصل کی ہے،ہاردیک پانڈیا ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈر رینکنگ میں دوسرے نمبر پر چلے گئے۔
محمد نواز 4 درجے ترقی کےبعد 13 نمبر پرآگئے،فہیم اشرف بھی چار درجے ترقی کے بعد 35ویں نمبرپرپہنچ گئے،بھارت کے ابھیشیک شرما نے 931 ریٹنگ پوائنٹس حاصل کرکے ورلڈ ریکارڈ بنادیا۔
ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ
ٹی ٹوئنٹی بولرزکی رینکنگ میں ورون چکرورتھی کاپہلا نمبربرقرار ہے جبکہ پاکستان کےابرار احمد 3 درجےتنزلی کے بعد 7 ویں نمبر پرچلے گئے،بھارت کےکلدیپ یادیو 9 درجےبہتری کےبعد 12ویں اورپاکستان کے شاہین آفریدی 12 درجےترقی کے بعد 14ویں نمبر پر آگئے جبکہ سفیان مقیم 3 درجےتنزلی کے بعد 19 ویں نمبر پر چلے گئے۔
بھارت کےجسپریت بمرا 12 درجےبہتری کے بعد 29ویں نمبر پرآگئے اورپاکستان کے حارث رؤف 5 درجہ تنزلی کے بعد 33 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔
بابراعظم 2 درجے تنزلی کے بعد 37 ویں اور محمد رضوان 3 درجے تنزلی کے بعد 41 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔