ابوظبی: بھارت کی جانب سے کھیل کو سیاست سے داغدار کرنے پر سفارتی حکام نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔
پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر دو ٹوک پیغام میں کہا کہ بھارت نے ایک بار پھر کھیل اور خود کا مذاق بنایا، مئی 2025 میں بھارت 6 طیارے اور 4 رافیلز کھوبیٹھا تھا۔

فیصل نیاز ترمذی نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ قائداعظم نے ہندوتوا ذہنیت کو بہت پہلے پہچان لیا تھا، نازی ازم اور فاشزم کی بنیاد پر اسلام سے نفرت آج بھی جاری ہے۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ کی فاتح بھارٹی ٹیم نے محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کیا تھا جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ کےچیئرمین اور صدر ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) محسن نقوی نے بھی بھارتی قیادت کی جانب سے جنگ کو کھیل سے جوڑنا مایوسی کی علامت قرار دیا تھا۔
محسن نقوی نے لکھا تھا کہ ایساکرناکھیل کی اصل روح کو مجروح کرتا ہے۔